آسٹریلیا کا  غیر ملکی طلباکے حوالے سے اہم فیصلہ 

04:20 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کینبرا:  آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبا کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے سال 2025 کے لیے غیر ملکی طلبا کے داخلوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2025 میں صرف 2 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں داخلے دینگے۔  آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا ہے کہ اگلے سال کے مقابلے میں رواں سال کچھ جامعات میں طلبا کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ باقیوں کے پاس کم ہو گی، تاہم اس اقدام کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔

آسٹریلیا  کی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کورونا وائرس کی آمد سے  پہلے کے مقابلے میں اب 10 فیصد زیادہ ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم لینے والے افراد کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں جامعات اور ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا نے 42 ارب آسٹریلوی ڈالرز ادا کیے جو کہ 28 ارب امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔آسٹریلوی حکام نے مالی سال سے 30 جون 2023 تک پانچ لاکھ 77 ہزار غیر ملکی طلبہ کو تعلیمی ویزا جاری کیا۔

 آسٹریلیا کی وزارت تعلیم جیسن کلیر کاکہنا ہےکہ سال 2025 میں ہم ایک لاکھ 45 ہزار غیر ملکی طلبہ کو یونیورسٹیوں میں اور 95 ہزار کو پیشہ ورانہ کورسز کے لیے داخلہ دینگے۔ 

مزیدخبریں