پاک بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میچ کے یے طلباء کے مفت داخلے کا اعلان

پاک بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میچ کے یے طلباء کے مفت داخلے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور  پاکستان کے درمیان 30 اگست سے  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کردیا.

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔ وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز اور پریمیم انکلوژرز سے میچ دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی نےیہ فیصلہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ۔طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق  پی سی بی  گیلری یا پلاٹینم باکس میں  نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے راولپنڈی کے  پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور پانچویں دن شائقین کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح شائقین کی راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے میچ کے دنوں میں دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اتوار کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں