بلوچستان میں دہشت گردوں کے  حملے،بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کردار،من گھڑت خبریں نشر کرتا رہا

03:37 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں بھارتی میڈیا کا انتہائی شرم ناک کرداررہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے  بھارت ہمیشہ سے ہی پیش پیش رہا ۔ذرائع کاکہنا  ہےکہ بلوچستان میں تازہ ترین حملوں کے پیچھے بھی بھارتی خفیہ ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردانہ حملوں کے دوران بھارتی میڈیا خوشیاں مناتا رہا اور اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں چلاتا رہا۔ دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ماہ رنگ  کو ہتھیار بنا کر معصوم شہریوں پر حملے کر ا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اگست کی 25 اور 26 کی رات کیے گئے حملوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرخوشی منائی جاتی رہی۔ بھارتی میڈیا نے دہشتگرد حملوں کو غیرمعمولی کوریج دی۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے تفصیلی اور پروپیگنڈا خبروں کا جاری ہونا واضح کرتا ہے کہ ان دہشت گردحملوں کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی مکمل حمایت اور مدد شامل ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ہی انٹیلی جنس سورسز کو کوٹ کرتے ہوئے کہا بلوچ حملوں میں اس قسم کی توانائی اور ہم آہنگی پہلی بار دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرگنائزیشن ( بی ایل او) نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 102 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ دہشت گرد تنظیمیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ایک طرف معصومیت کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گرد حملوں سے پاکستان میں بدامنی پھیلائی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں