جوابی کارروائی کے لیے طریقہ کار موجود، اس وقت بھی ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی 

03:20 PM, 27 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہےکہ  جوابی کارروائی کے لیے طریقہ کار موجود ہے، اس وقت بھی ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کاکہنا ہےکہ  جوابی کارروائی کے لیے طریقہ کار موجود ہے، اس وقت بھی ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ   ان کے خلاف ہر قیمت  پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ حملے کے بعد جوابی کارروائی کے لیے جاتے ہوئے کیپٹین شہید ہوئے، وہ اپنے ماں، باپ کے واحد صاحبزادے تھے، ان کی 10ماہ کی بیٹی تھی، ان کے والد کینسر کے مریض ہیں، انہوں نے بلوچستان کے لوگوں کے لیے اپنی جان قربان کی، متاثرہ تمام خاندان ہمارے خاندان ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4ہزار کلو میٹر ہماری سڑکیں ہیں، ان میں سے کسی ایک انچ کو ڈھونڈتے ہیں، وہ ہمارے معاشرے میں رہ رہے ہیں، ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ وہ سڑک کی ریکی کرنے آرہا ہے یا کوئی مسافر ہے، جب ہم ان کو روکتے ہیں تو بھی آپ کو مسئلہ ہوتا ہے، وہ ریکی کرتے ہیں، آدھے گھنٹے کے لیے آتے ہیں، سب سے کمزور اہداف پر کارروائی کرتے ہیں، بندوں کو بسوں سے اتار کر 100 میٹر دور لے جا کر مارتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں