پی ٹی آئی کے پی میں مزید اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا گیا

پی ٹی آئی کے پی میں مزید اختلافات ، عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا گیا

پشاور:  تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں مزید اختلافات سامنے آ گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیر علی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

پی ٹی آئی  خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری  علی اصغر خان نے  نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عاطف خان کو پشاور ریجن اور شیرعلی ارباب کو ضلع پشاور کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

نوڑیفیکیشن کے مطابق عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کردیا گیا  ۔ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور ملک شہاب خان   کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا  ۔

یاد رہے کہ عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیر علی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کےحق میں بیان دیا تھا۔شیر علی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

شیر علی ارباب کا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹانے کی وجوہات کا علم نہیں۔

مصنف کے بارے میں