ملک میں بارش کے نئے اور طاقتور اسپیل کی آج سے29 اگست تک جاری رہنے کا امکان

ملک میں بارش کے نئے اور طاقتور اسپیل کی آج سے29 اگست تک جاری رہنے کا امکان

لاہور:ملک میں بارش کے نئے اور طاقتور اسپیل کی آج سے انٹری، 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ بارشوں کے باعث بیشتر علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

آج سندھ، شمال مشرقی،  جنو بی بلوچستان ،خیبر پختونخوا ، پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو گی ۔ اس دوران کہیں کہیں آندھی چلنے اور شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

آج سے 29 اگست کے دوران کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے تیز موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ 28 اگست کے دوران مری، پنجاب، بالائی پنجاب، گلیات، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں