اسلام آباد: ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا جس کا 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل اور الیکشنز ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہیں۔
آج کے اجلاس میں واپڈا یونیورسٹی بل،نیشنل ہائی ویزسیفٹی بل پرقائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش ہونگی، سکھرحیدر آباد موٹروے کی عدم تکمیل پرقائمہ کمیٹی مواصلات کی رپورٹ پیش ہوگی۔
وزیر خزانہ بنکنگ کمپنیزبل 2024 واپس لیکرنیا بل پیش کرینگے جبکہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بل بھی واپس لیکرنیا بل پیش کرینگے۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سال 2022 کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوگی اور سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاو نوٹس بھی پیش ہونگے۔