کراچی :پی پی پی نے جیالوں کو عوامی احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پی پی پی نے جیالوں کو عوامی احتجاج میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت نے ملک بھی کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہدایت کی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔
نیئربخاری نے کہا بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔
واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔
اسلام آباد، پشاور اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کیا۔جماعت اسلامی نے بھی 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔