حکومت 200  یونٹ تک بجلی فری کرے  اور  موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول سستا کرے: استحکام پاکستان پارٹی کا مطالبہ

08:46 PM, 27 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی  نے بڑا اعلان کیا ہے کہ اگر پارٹی اقتدار میں آئی تو 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے  صدر  عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ  ان کی حکومت آئی تو 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے۔ ایک بیان میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نےکہا کہ حکومت شہریوں پر  رحم کرے اور انہیں ریلیف فراہم کرے، امیروں پر مالی حیثیت کے مطابق ڈائریکٹ ٹیکس عائد  اور  وصول کیا جائے۔

عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ  حکومت 200  یونٹ تک بجلی فری کرے  اور  موٹر سائیکل والوں کے لیے پیٹرول سستا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اقتدار میں آکر 300 یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں