سکول سے جان بوجھ کر چھٹی یا غفلت پر سزا والدین بھگتیں گے 

06:34 PM, 27 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض: سکول سے جان بوجھ کر چھٹی یا غفلت پر سزا والدین کوملے گی۔  بچے کا دل اکثر سکول جانے کا نہیں کررہا ہوتا تو وہ بہانہ بناتا ہے اس وجہ سے اس کووالدین چھٹی کرالیتے ہیں تاہم کبھی کبھار تو ایسا ہوتا ہےکہ  والدین جان بوجھ کر بچے کو چھٹی کرالیتے ہیں اس وجہ سے اس کا حرج ہوتا ہے ۔ تاہم ذمہ داری والدین کی ہوتی ہے۔

سعودی عرب میں سکول سے بچوں کی غیرحاضری پر والدین  کوسزا ملے گی ۔سعودی عرب میں اگر بچے بغیر کسی وجہ کے سکول سے کافی دن غیر حاضر رہیں تو اس پر والدین کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔ 


سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں متعارف کرائے گئے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت مسلسل 20 دن تک بغیر مطلع کیے غیر حاضر ہونے پر سکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

اگر تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ والدین نے جان بوجھ کر بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھا یا اس میں غفلت برتی تو قانون کے تحت والدین کو جیل میں سزا بھی بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

تاہم یہ سزا عدالت کے ذریعے ہی دی جا سکے گی یعنی تحقیقات مکمل ہونے پر انکوائری کمیٹی والدین کے خلاف کیس بنا کر عدالت میں پیش کرے گی اور کیس کی سنوائی پر فیصلہ عدالت سنائے گی۔

مزیدخبریں