نگران وزیر اعظم کا مفت بجلی کی تقسیم بند کرنے کا حکم 

نگران وزیر اعظم کا مفت بجلی کی تقسیم بند کرنے کا حکم 

اسلام آباد : بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر ہے۔ نگران وزیراعظم نے ہر کسی کیلئےمفت بجلی کے یونٹس کی تقسیم بند کرنے کی ہدایت کردی۔ 

نگران وزیرا عظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے  تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی کی اقساط اور صارفین کے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر فوری کنکشنز نہ کاٹنے کی بھی ہدایت کی۔

وزارتِ بجلی حکام کے مطابق بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے۔ کائبور اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے۔درآمدی کوئلے کی قیمت بھی 51 ہزار سے 61 ہزار روپے فی میٹرک رہی۔

آئندہ برس 2 ٹریلین روپے صرف کپیسٹی پے منٹس کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا۔63.5 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 31.6 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے 6.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔ صرف 4.9 فیصد ڈومیسٹک صارفین کے لئے ٹیرف میں 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ۔ ڈومیسٹک صارفین کے لئے اوسطاً ٹیرف میں 3.82 روپے کا اضافہ ہوا ۔دیگر کیٹیگریز میں آنے والے صارفین کے لئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ۔ 

مصنف کے بارے میں