جیکب آباد : سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں ہمارا موقف تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں۔انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی ای سی اجلاس میں ہمارا موقف تھا کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں۔
ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 29 اگست کو الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اپنا واضح موقف بتائے گی۔ الیکشن کمیشن سے ملاقات میں اپنا واضح موقف بتائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے موقف کے بعد سی ای سی کے اجلاس کے بعد لائحہ عمل جوڑا جائے گا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی
90 روز میں انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ انتخابات 90روز سے آگے جائیں اسی وجہ سے پارٹی رہنما ہر فورم پر نوے روز میں انتخابات کی بات کررہے ہیں اور ن لیگ کی باتوں اور پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ںظرآتے ہیں۔