سانحہ 9 مئی کی تفتیش، مجھے اپنے وکیل کو بلانے دیں : عمران خان، وکیل کو عدالت میں بلائیے گا ہم پوچھ گچھ کیلئے آئے ہیں: جے آئی ٹی

سانحہ 9 مئی کی تفتیش، مجھے اپنے وکیل کو بلانے دیں : عمران خان، وکیل کو عدالت میں بلائیے گا ہم پوچھ گچھ کیلئے آئے ہیں: جے آئی ٹی

اٹک : سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے اٹک جیل میں دہشت گردی کے 6 مقدمات کے بارے میں تفتیش کی ہے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ میں تو گرفتار تھا میں نے کسی کو نہیں اکسایا جو بھی کینٹ میں گیا ہے اور اپنی مرضی سے گیا ہے میں نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ وہ کینٹ میں جاکر جلاؤگھیراؤکرے۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث نہیں ۔ جلاؤگھیرؤ والے لوگ کہیں اور سے آئے تھے۔ انہوں نے جے آئی ٹی سے کہا کہ وہ وکیل کے سامنے جوابات دیں گے لیکن جے آئی ٹی نے کہا کہ وکیل کو عدالت میں بلائیے گا ۔یہاں ہم تفتیش کے لیے آئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں