رانی پور: گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ، پولیس نے 5 اہم ملزموں کو رہا کردیا

رانی پور: گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ، پولیس نے 5 اہم ملزموں کو رہا کردیا

رانی پور : رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ   کے قتل کے الزام میں گرفتار پانچ  اہم ملزمان کو رہا کردیا گیا۔رہا ہونے والوں میں  سابق ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ، ہیڈ محرر محمد خان، ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر علی حسن وسان ،  ڈاکٹر عبدالفتاح  اورہسپتال  کا  نائب قاصد امتیاز شامل ہیں۔ 

تفتیشی افسرا کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد  پر   قتل کو چھپانے، زبردستی بیانات تبدیل کرانے، غلط میڈیکل رپورٹ جاری کرنے اور  سہولت کاری کا الزام تھا لیکن تفتیش میں انہوں نے اپنی بے گنائی کے ثبوت دے دیے جس سے وہ رہا ہوگئے۔ 

تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے اپنی بے گناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کیے۔ملزمان تاحال شامل تفتیش ہیں لیکن انہیں پولیس تحویل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں