بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب

قصور : بھارت نے دریائے ستلج میں ایک  بار پھر پانی چھوڑ دیا۔ گنڈا سنگھ والا کے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں۔

 بہاولپور   کے مقام پر  دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقے  پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ گھروں  اور فصلوں کو نقصان ہوا۔ متاثرین کھلے آسمان تلے  حکومتی امداد کے منتظر ہیں ریلا احمد پور شرقیہ کی دریائی بیلٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سیلابی ریلوں کے باعث پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی کی دریائی پٹی پر سیکڑوں دیہات پہلے ہی زیر آب ہیں اور فصلیں ڈوبی ہوئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے مکین گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

مصنف کے بارے میں