ترکی ، امارات کے بعد آذربائیجان کا بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان 

11:40 PM, 27 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترکی، یواےای کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔ 

پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا  گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ ڈالر امداد فراہم کرےگا۔

آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائےگی۔ آذربائیجان کی طرف سے امداد پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شکریہ ادا کیا ہے۔ 

مزیدخبریں