اسلام آباد: ترکی، یواےای کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20لاکھ ڈالر امداد فراہم کرےگا۔
Upon the instructions of @presidentaz, Government of #Azerbaijan 🇦🇿 will provide $2 million in aid to the brotherly #Pakistan 🇵🇰 to eliminate the consequences of heavy rains and floods that caused numerous casualties and large-scale destruction.https://t.co/S6WU4o3Bvl pic.twitter.com/DSZsXvQsbG
— Azerbaijan Emb. to Pakistan (@AzEmbPak) August 27, 2022
آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائےگی۔ آذربائیجان کی طرف سے امداد پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شکریہ ادا کیا ہے۔