دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر سیلاب کا خدشہ

09:24 PM, 27 Aug, 2022

کالاباغ: دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالاباغ  کے  جناح بیراج   کے مقام پر آج رات 2بجے سات لاکھ کیوسک سیلابی ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔   جناح بیراج  پر پانی کی آمد 3لاکھ 90ہزار کیوسک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے دریاکے کنارے رہنے والے شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں ۔ پولیس، ریسکیو ،اور دیگر ادارے کسی بھی ایمرجنسی کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں