کمراٹ میں پھنسے 22 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ، لوگوں سے سیلاب کے دوران سیاحتی علاقوں میں نہ آنے کی اپیل 

09:01 PM, 27 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمراٹ میں سیلاب کی وجہ سے پھنسے 22 لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض خاندان تاحال پہاڑوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور خراب موسم کی وجہ سے ان کا انخلا نہیں ہوسکا تاہم ان سے رابطہ قائم رکھا گیا ہے اور موسم بہتر ہونے پر ان کا انخلا کیا جائے گا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسی طرح خوازہ خیلا میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لوگوں سے دراخواست ہے کہ سیلاب کے دوران سوات یا دیگر سیاحتی علاقوں کا رُخ نہ کریں۔

مزیدخبریں