گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

08:56 PM, 27 Aug, 2022

 اسلام آباد: جنسی ہراسانی کیس میں ویڈیو لنک پر جرح کیلئے میشا شفیع کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 2 ستمبر کو  کیس کی سماعت کرے گا۔

  یاد رہے معروف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ادکارہ میشا شفیع اور گلوکار علی ظفر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔


 

مزیدخبریں