اہل وطن کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 

06:11 PM, 27 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

لسبیلہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپ گئے اور سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کی خیریت دریافت کی۔

  آرمی چیف نےامدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے مصیبت میں گھرے مردوں، خواتین اور بچوں کی خدمت کیلئے  جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا  سیلاب متاثرین کا تحفظ، بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے  ۔اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔اہل وطن کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے۔

مزیدخبریں