لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست پھر ہوتی رہے گی ۔مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ ،کارکن اور رہنما اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اپنا فرض ادا کریں۔
نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں پی ایم ایل این ، ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنان اور قائدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں ہوں یا ملک سے باہر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
PMLN کے تمام MPAs ،MNAs، ورکرز اور لیڈران جو پاکستان یا بیرونِ ملک مقیم ہیں اپنی تمام تر توانائی سیلاب زدگان کی مدد کے لئیے مختص کر دیں۔سیاست انتظار کر سکتی ہے،اس وقت ہماری اولین ترجیح مشکلات میں گھرے ہمارے بہن بھائی ہیں،جن کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہمیں ہر ممکن اقدام کرنا ہو گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 27, 2022
انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کا فرض ہر چیز پر مقدم ہونا چاہیے۔ سیاست انتظار کر سکتی ہے۔