اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے ۔
نیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود بھی جہانگیری بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ماتحت عدالت کی جج زیبا چودھری کو دھمکی دی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوموٹو نوٹس لیا تھا۔