کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی

11:15 PM, 27 Aug, 2021

لندن: مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی ہو گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 36 سالہ رونالڈو کی کلب واپسی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ عبوری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ویزہ سمیت دیگر معاملات کے بعد معاہدے کی تفصیلات جاری کر دی جائیں گی۔

اس سے قبل اطالوی کلب جوانٹس کے منیجر نے اعلان کیا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جووئنٹس کے منیجر ماسیمیلانو الیگری نے کہا تھا کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوسری جانب پرتگال سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فٹ بالر رونالڈو اپنے اہل خانہ سمیت اٹلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل خبریں آ رہی تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر سٹی کلب کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں