کابل:طالبان نے افغانستان میں صحت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین سے ڈیوٹیز پر واپسی کی اپیل کردی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت سے منسلک تمام خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں اپنی ذمہ داریوں پر واپس آجائیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے خواتین کے کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
اطلاعيۀ وزارت صحت عامۀ امارت اسلامی افغانستان:
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2021
وزارت صحت عامه امارت اسلامی به تمام کارمندان طبقه اناث اطلاع میدهد که در مرکز و ولایات به گونه منظم به وظائف شان حاضر شوند.
از سوی امارت اسلامی هیچ نوع ممانعتی در مورد اجرای کار شان وجود ندارد.
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کررکھا ہے۔گزشتہ روز بھی کابل ائیرپورٹ دھماکے میں امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہیں۔اس دھماکے کے بعد بھی کابل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔