پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

09:29 PM, 27 Aug, 2021

راولپنڈی  : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات  کی ہے۔ آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشتگردی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر  نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات  کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے ۔ پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم  کا بھی اعادہ کیا۔

مزیدخبریں