صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

08:54 PM, 27 Aug, 2021

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ مذہب اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، برادر ممالک کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈاکٹر ہتھل حمود العطیبی نے گورننس اور تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے نئے سٹریٹجک پلان بارے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یونیورسٹی طلبہ کو فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک نیا شعبہ قائم کر رہی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو باہمی مفاد کیلئے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، برادر ممالک کے مابین اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مئی 2021 ء میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب ، جولائی 2021 ء میں سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی نئی پالیسی جامعات میں منشیات کا استعمال روکنے، طلبہ کو صحت مند اور فعال ماحول فراہم کرنے میں مدد دے گی اور خصوصی طلبہ کو تمام ادارہ جاتی چارجز بشمول ٹیوشن فیس جبکہ ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں