مہنگائی کا نیا طوفان ،22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں 

07:09 PM, 27 Aug, 2021

لاہور :ڈالر کی اونچی اُڑان کے ساتھ ملک میں مہنگائی بھی زور پکڑنے لگی ،مہنگائی کی شرح میں مزید 15 فیصد تک اضافہ ہو گیا ،آلو پیاز ،دالیں ،گھی ،گوشت سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اس ہفتے پھر بڑھ گئیں ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا،  مہنگائی کی شرح 15فیصد تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی ، دال مسورکی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے ،دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ پیازکی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے، لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔

دو سری طرف  انڈے 5 روپے درجن ، برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے ، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے،،چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا ہوا ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی ۔ پانچ اشیاء کی قیمت میں کمی اورچوبیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزیدخبریں