اسلام آباد:سینئر وزیر آزا دکشمیر سر دار تنویر الیاس نے دیگر وزرا کیلئے ایک مثال قائم کر تے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری خزانے پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے اسی لیے سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہیں لینگے ،انہوں نے کہا ملک و قوم کیلئے بلا معاوضہ اپنی خدمات سر انجام دینگے ۔
سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عمران خان کے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت پر عملدرآمد اپنی ذات سے شروع کیا ہے،آذاد کشمیر کی ستر سالہ تاریخ میں کسی سینئر وزیر نے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر میں عمران خان کی کفائت شعاری پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرے گی، سردار تنویر الیاس نے پنجاب حکومت کو بھی اپنی خدمات بلامعاوضہ فراہم کی تھی،انہوں نے پنجاب حکومت میں بطور معاون خصوصی قومی خزانے سے تنخواہ لی نہ ہی پٹرول کی مد میں پیسے وصول کیے۔