لاہور : پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کر گئی۔ جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں اور جنوری تاجولائی پاکستان میں تیار موبائل فون تعداد 12.27 ملین ہو گی جبکہ اس دوران بیرون ممالک سے 8.29ملین موبائل امپورٹ کئے گئے جبکہ پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔
دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے اور موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کر گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ایک میٹنگ میں موبائل فون بنانے والی کمپنی سے پتا چلی اور ہماری موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی ٹریک پر ہے جبکہ اب موبائل سیٹ کی برآمدت کم ہو گئی ہے۔