لاہور : پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کر گئی۔ جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں اور جنوری تاجولائی پاکستان میں تیار موبائل فون تعداد 12.27 ملین ہو گی جبکہ اس دوران بیرون ممالک سے 8.29ملین موبائل امپورٹ کئے گئے جبکہ پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔
الحمداللہ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 27, 2021
پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں
جنوری سے جولائی پاکستان میں تیار کئے گئے موبائل فون=12.27 ملین
جنوری سے جولائی بیرون ممالک سے امپورٹ کئے گئے موبائل فون
=8.29 ملین
2018میں پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا
دوسری جانب مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے اور موبائل فونز کی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کر گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بات ایک میٹنگ میں موبائل فون بنانے والی کمپنی سے پتا چلی اور ہماری موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی ٹریک پر ہے جبکہ اب موبائل سیٹ کی برآمدت کم ہو گئی ہے۔