کراچی میں سکولز 30 اگست سے کھولنے کا مشروط اعلان

05:00 PM, 27 Aug, 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں 30 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ،ورکنگ کمیٹی کے اس اہم ترین اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف 100 فیصد ویکسی نیشن کرانے والے سکولو ں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی کے تمام سکول30 اگست سے کھول دئیے جائینگے ،ہفتے میں 6 دن سکول کھلے رہیں گے جس میں بچوں کو دو دو گروپس میں بلایا جائے گا ۔

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھولے جائینگے ،اجلاس میں تدریسی و غیر تدریسی عملے سمیت والدین کی ویکسی نیشن کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ میں کرونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے حکومت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ واپس لےلیا تھا ،حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سکول کے تمام ٹیچرز اور سٹاف ویکسین لگوالیں ،اس کے ساتھ حکومت سندھ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جن والد ین کے بچے سکول جاتے ہیں ان کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ ویکسین لازمی لگوا ئیں تاکہ اس وبا کے پھیلنے کے عمل کو روکا جا سکے ۔

مزیدخبریں