مالی : سابق وزیراعظم بوبے میگا کو کرپشن پر گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ی ایک جہاز کی ڈیل میں زیادہ پیسے ادا کرنے پر کی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی کے سابق وزیراعظم کو سال 2014 میں سابق صدر ابراہیم بوباکار کیٹا کے لئے خریدے گئے جہاز کی ڈیل میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب طیارہ خریدا گیا تو مالی کی حکومت نے طیارے کی قیمت سے کہیں زیادہ ادائیگی کی تھی ۔
سابق وزیراعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس ڈیل میں کرپشن کی واضح تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن سابق وزیراعظم کی گرفتاری طیارے کی ڈیل میں ادائیگی پر ہی کی گئی ہے ۔
یا درہے کہ سابق وزیراعظم بوبے میگا نے سابق صدر ابراہیم بوباکارکیٹا کے لئے جہاز خریدا تھا جس کی قیمت سے زیادہ ادائیگی پر آئی ایم ایف نے مالی کی امداد روک دی تھی اور اسی سکینڈل نے بوبے میگا کے سیاسی کیرئیر کو بھی ختم کردیا تھا ۔