کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بجا دی گئی ، فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلس کر 14 مزدور جاں بحق ہوئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے درجے کی آگ بجھانے کیلئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے ۔ فیکڑی میں کولنگ کا عمل اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق فیکڑی سے نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا جبکہ فیکٹری کی چھت تک جانے والے دروازوں پر تالے تھے ۔ فیکٹری میں پھنسے مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔
امدادی کارروائی کے دوران دو ریسکیو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ متاثرہ فیکٹری میں کیمیکل سے چپلوں کو جوڑا جاتا ہے ۔
دوسری جانب ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔