نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کرس کینز پر فالج کا حملہ 

01:36 PM, 27 Aug, 2021

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کرس کینز کو دل کے دورے کے بعد فالج کا جان لیوا حملہ ہوا ہے، انھیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرس کینز پر دل کے آپریشن کے دوران فالج کا حملہ ہوا، اس وقت ان کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ کرس کینز کئی ماہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ کرس کینز کا شمار نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

کرس کینز نے 62 ٹیسٹ میچوں میں 3320 رنز بنائے، ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 158 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں اس کیوی کھلاڑی نے 215 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور 4950 رنز بنائے، ان کا ایک روزہ کرکٹ میں بہترین سکور 115 رنز رہا۔

کرس کینز کا شمار نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ باؤلنگ کے شعبے میں ان کی کارکردگی بہت بہترین تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 218، ون ڈے میں 201 جبکہ ٹی ٹونٹی میں صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں