راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے اہم ملاقات کی جس میں افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ اہم ملاقات گزشتہ رات جی ایچ کیو میں ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برٹش انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مورر کے درمیان ملاقات میں امریکی انخلا سمیت افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی پیسہ وارانہ دلچسپی کے امور، انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ رچرڈ مور نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ ہم افغان فریقین کے مابین متفقہ سیاسی تصفیہ چاہتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی ہر ممکن مدد کیلئے پرعزم ہے۔ افغانستان میں استحکام، علاقائی امن اور سلامتی ناگزیر ہے۔