اسلام آباد :ملک میں صدارتی نظام رائج کرایا جائے،سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی،ہم عوام پاکستان پارٹی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں صدر مملکت، وزیراعظم اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمانی نظام حکومت ناکام ہوچکا، ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں ا ستدعا کی گئی کہ عدالت وزیراعظم کو ملک میں صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا حکم دے۔ درخواست میں کہاگیاکہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صدارتی نظام ناگزیر ہے.
پارلیمانی نظام حکومت میں ارکان پارلیمنٹ زاتی مفادات کے لیے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں، کورم پورا نہ ہونے پر معمولی قانون سازی بھی نہیں ہو سکتی۔