نیلم منیر کا نوجوان نسل کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ

نیلم منیر کا نوجوان نسل کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد :اداکارہ نیلم منیر نے نوجوان نسل کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے  کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں کا بھی خیال کرین اور اپنے بچوں کی ان سے شادیاں کرائیں تاکہ انہیں بھی فیملی کا پیار مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا بیوہ، یتیم اور طلاق یافتہ خواتین کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ اسی طرح کی کسی لڑکی سے شادی کرتیں۔ نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔