ممبئی : بھارتی اداکارہ انوشکا شرما امید سے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر میں کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 11 دسمبر 2017 میں شادی کی تھی تاہم اب شادی کے تقریبا تین سال کے بعد وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں ۔
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے نہایت خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ۔
ویرات کوہلی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اور انوشکا کی تصویر جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا کالے رنگ کے لباس میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے عین پیچھے بڑی سی مسکراہٹ کے ساتھ ویرات کوہلی کھڑے ہیں ۔
کھلاڑی کا پیغام میں کہناتھا کہ ” اور اب ہم تین ہونے جارہے ہیں ، 2021 میں آمد متوقع ہے ۔“تصویر میں یہ بھی واضح دکھائی دیتاہے کہ 32 سالہ اداکارہ انوشکا شرما حاملہ ہو چکی ہیں ۔
ویرات کے ساتھ ہی انوشکا شرما نے بھی اسی تصویر کے ساتھ بالکل ایسا ہی پیغام اپنے ٹویٹر پر بھی جاری کیا ، انوشکا شرما اور کھلاڑی کو ہر طرف سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔