ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے سرطان کے علاج کیلئے امریکہ کا 5 سال کا ویزا دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے ”سنجو بابا“ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر امریکا کے ”میموریل سلون کیتھرنگ کینسر سنٹر“ میں علاج کی غرض سے امریکا کا ویزا اپلائی کیا تھا۔ یہ وہی ہسپتال ہے جہاں سنجے دت کی ماں نرگس دت بھی دو سال زیر علاج رہی تھیں۔
بھارتی اداکار کو تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، پہلے ان کا بھارت علاج ہوتا رہا ہے۔ سنجے دت کو امریکہ کا ویزا ملنا مشکل اس لئے تھا کہ وہ 1993 کے ممبئی دھماکوں میں سزا کاٹ چکے ہیں دوسرا ویزا ملنے کا عمل بہت طویل تھا تاہم ان کے ایک دوست کی مدد سے آسانی ہو گئی۔
علاج کے لئے سنجے کی اہلیہ اور دونوں بہن ہیں بھی ہمراہ جائیں گی جو علاج کے تمام عرصے کے دوران ان کے ساتھ رہیں گی۔