خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی

11:38 PM, 27 Aug, 2019

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے نئی تاریخ رقم کر دی، قبائلی اضلاع کے 16 منتخب اور تین مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی  اضلاع میں بھی تبدیلی آگئی ہے جہاں سےپہلی بار منتخب اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے عزم کا اعادہ  کیا تو وہیں وزیراعلی  محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کے ساتھ ملکر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی قید سے آزاد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

اجلاس میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے بلاول آفریدی نے کم عمر ترین رکن اسمبلی کی حثیت سے حلف لیکر ریکارڈ قائم کیا وہیں جنوبی وزیرستان سے آئے کارکن منفرد لباس کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی  سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی بلاول آفریدی نے کم ترین رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ان کی عمر 25 سال 8 ماہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ کم عمر رکن صوبائی اسمبلی ہونے کا اعزاز ڈیرہ اسماعیل  خان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی آغازخان گنڈا پور کے پاس تھا۔

 

مزیدخبریں