لائن آف کنڑول پربھارتی فوج کی طرف سے حملوں کا سلسلہ جاری ،آئی ایس پی آر

لائن آف کنڑول پربھارتی فوج کی طرف سے حملوں کا سلسلہ جاری ،آئی ایس پی آر
کیپشن: Image Source : Twitter

راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ، نیکرون سیکٹر پرجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی سمیت 2 پاکستانی شہری شہید ہوگئے جب کہ 3شدید زخمی ہو ئے اور 3 گھر بھی جل گئے ۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نیکرون سیکٹر پر جان بوجھ کر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ اس دوران 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سالہ بچی نوشین شہید ہو گئی جب کہ 3 شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین گھر بھی جل گئے ۔