لاہور: سابق کپتان یونس خان کی والدہ 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں، گردوں کے امراض میں مبتلا سابق کرکٹر کی والدہ طویل عرصہ سے بیمار تھیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی والدہ طویل عرصے سے کافی علیل تھیں، انہیں ہسپتال میں بھی داخل کروایا گیا تھا اور آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں ہو گی، وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونس خان کچھ عرصہ پہلے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کر چکے تھے۔