نکاح نامے سے لفظ کنواری ختم کرنے کا حکم

نکاح نامے سے لفظ کنواری ختم کرنے کا حکم

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلمانوں کی شادی کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرٹیفکٹ نکاح نامے سے 'کنواری' کا لفظ حذف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بنگلہ دیشی اعلی ترین عدالت نے اپنے تاریخی فیصلے میں حکومت کو حکم دیا ہے کہ آئندہ شادی کے سرٹیفکٹ میں لفظ” کنواری“ کی بجائے غیر شادی شدہ کا لفظ لکھا جائے۔

بنگلہ دیش میں خواتین کے حقوق کے گروپس نے لفظ” کنواری“ کو شرمناک اور امتیازی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ایک عرصے سے مہم چلا رکھی تھی اور ’کنواری‘ کے لفظ کو نکاح نامے سے خارج کرانے کے لیے 2014ئ سے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کی مسلم کمیونٹی کے شادی کے قانون کے تحت دلہن کو نکاح کے وقت سرٹیفکٹ میں دیئے گئے تین الفاظ یعنی کنواری، مطلقہ یا بیوہ میں سے ایک پر نشان لگانا ہوتا ہے۔