الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت اور الیکشن کمیشن میں ڈیڈلاک برقرار

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، حکومت اور الیکشن کمیشن میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر حکومت اور الیکشن کمیشن میں ڈیڈلاک برقرار۔

چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی جانب سے تعینات دو ممبران سے حلف لینے سے انکار کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزارت پارلیمانی امور کو خط میں ممبران کی تعیناتی کے عمل کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

حکومت کا الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور۔ وزارت پارلیمانی امور نے معاملہ پر وزارت قانون سے رائے طلب کرلی۔ وزارت پارلیمانی امور وزارت قانون کی رائے کے بعد معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے گی۔