آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب، ساتھی کرکٹرز سمیت سیاسی رہنماؤں کی شرکت

09:54 AM, 27 Aug, 2019

 اسلام آباد: آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو گئی، جہاں ساتھی کرکٹرز سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ عماد وسیم نے زندگی کی نئی پارٹنرشپ کا آغاز کر لیا۔

ولیمے کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سجی۔ تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سیاسی رہنماوں میں اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور دیگر شامل تھے جبکہ کرکٹرز میں کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، احمد شہزاد اور یاسر شاہ موجود تھے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی انٹری ہوئی تو سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، مہمانوں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور خوب سیلفیز بنائیں۔ واضح رہے کہ عماد وسیم کا نکاح ہفتے کے روز فیصل مسجد میں ہوا تھا۔

مزیدخبریں