اسلام آباد : پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان بتایا کہ ملک بھر سے 48کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن24 مرد اور 24 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے پر کواٹر مقابلے (آج) منگل کو کھیلے جائیں گے۔
کوارٹر فائنل مقابلے 28 اگست کو، سیمی فائنل 29 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں مرد کے لئے دس ہزار ڈالر جبکہ خواتین کے لئے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔