نہ تنخواہ لوں گا نہ پروٹوکول‘ سارے نجی اخراجات خود برداشت کروں گا، چوہدری سرور

09:16 PM, 27 Aug, 2018

 لاہور : نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ نہ تنخواہ لوں گا نہ پروٹوکول‘ سارے نجی اخراجات خود برداشت کروں گا، قوم کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کریں گے اوربطورگورنرعوامی فلاح کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے اور رہائش کیلئے گورنر ہاوس استعمال نہیں کروں گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جتنی دیر تک گورنر کے عہدے پر رہیں گے اپنے تمام نجی اخراجات اپنی جب سے ادا کریں گے۔

چودھری سرور مارچ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے تاہم اب انہیں گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے لیے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہونا پڑے گا۔نامزد گورنر پنجاب 27 اگست کو سینیٹ سے استعفیٰ دیں گے جس کے بعد 28 اگست کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں