متحدہ عرب امارت میں ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر دوبارہ کھل گئے

متحدہ عرب امارت میں ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر دوبارہ کھل گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی:متحدہ عرب امارات مٰیں جاری ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ایمنسٹی اسکیم یکم اکتوبر تک جاری رہے گی۔تمام سینٹرز عید کی چھٹیوں کی وجہ سے بند تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق، حکام نے کہا ہے کہ جو غیر قانونی افراد  ابھی تک خود  کو   رجسٹر نہیں کروا سکےوہ جلد از جلد خود کو رجسٹر کرو ا لیں۔ ایمنسٹی اسکیم کے دفاتر  ایک ہفتے کے وقفہ کےبعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں وہ خود کو قانون کے مطابق رجسٹر کروا لیں، انہوں نے کہا ہے کہ 'اپنی حثیت بدلو" مہم کے احتمام پر پورے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے سختی سے نمٹا جائے۔