راولپنڈی:قومی ایئر الائن پی آئی اے کی 700 حجاج کرام کو لے کر وطن پہنچ گئی ، اس حوالے سے پہلی حج پرواز پی کے 3006 کراچی اوردوسری پرواز پی کے 3002 اسلام آباد پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں سات سو حجاج کو لے کر وطن واپس پہنچ گئیں ، پہلی پرواز کراچی ، دوسری اسلام آباد اور تیسری لاہور پہنچی ۔
پی آئی اے 68 ہزار سے زائد حجا ج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی بعد از حج آپریشن کا اختتام25 سمبر کو ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذریعے پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز کل روانہ ہوگی ، ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ حج آپریشن کے مطابق اس سال مدینہ منورہ سے 36 ہزار پاکستانی حجاج پاکستان روانہ ہوں گے۔
مکہ مکرمہ سے پاکستانی حجاج کو کل سے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا ، جدہ حج ٹرمنل سے پہلی حج پرواز 265 حجاج کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گی جبکہ روزانہ 8 سے 12 پروازیں پاکستان آئیںگی جدہ اور مدینہ منورہ سے 225 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جائیں گی حجاج کرام کو واپس لانے کیلئے فضائی آپریشن 25 ستمبر تک مکمل ہو گا۔